گلبرگہ25جولائی (ایس او نیوز )الحاج محمد زین الدین شیرینی فروش کی اطلاع کے بموجب مرکزی حج تربیتی کمیٹی گلبرگہ کے زیر اہتمام اضلاع گلبرگہ، بیدر اور یادگیر کے عازمین حج کے لئے 27اور28جولائی کا دوروزہ حج تربیتی کیمپ اینایم بیانکویٹ فنکشن ہال ،نزد باقرس سرکل رنگ ، روڈ گلبرگہ میں منعقد ہوگا۔ تقدس مآب حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے زیر سرپرستی اس کیمپ کی صدارت الحاج ڈاکٹر قمر الاسلام صاحب سابق وزیر کرناٹک فرمائیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے الحاج آر روشن بیگ ریاستی وزیر حج و بنیادی سہولیات کرناٹک ، جناب این دھرم سنگھ سابق چیف منسٹر کرناٹک ، الحاج اقبال احمد سرڈگی رکن قانون ساز کونسل کرناٹک و سابق صدر نشین آل انڈیا حج کمیٹی حکومت ہند، جناب محمد اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ اربنڈیولوپمینٹ اتھارٹی ، فضیلت مآب ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا اور جناب سید احمد مئیر گلبرگہ شرکت کریں گے ۔
28جولائی کو اشام 5بجے ایم این بینکویٹ فنکشن ہال گلبرگہ میں حج تربیتی کیمپ کا اختتامی اجلاس منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقدس مآؓ حضرت سید شاہ قبول اللہ حسینی روضہ خرد ، گلبرگہ شرکت فرمائیں گے۔ الحاج سید مظہر حسین صدر ، اشفاق احمد چلبل نائب صدر، الحاج سید ظفر حسین سیکریٹری اور اراکین کمیٹی نے عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے۔
عازمین حج کے لئے ضروری ہدایات:اضلاع گلبرگہ، بیدر اور یادگیر کے عازمین حج سے 27اور28جولائی کو اے این ایم این بینکویٹ ہال گلبرگہ میں منعقد شدنی دو روزہ حج تربیتی کیمپ میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔ عازمین حج کو اس تربیتی کیمپ میں شرکت کرنیکو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس تربیت کے دوران عازمینکو اس مقدس سفر کے دوران پیش آنے والے امکانی مسائل و مشکلات، اور ناگہانی حالات کے حل کی آسان تربیت دی جاتی ہے ۔اور مناسک حج کی ادائیگی کا عمدہ طریقہ نہایت موثر اسلوب میں سکھایا جاتا ہے ۔ اس تربیتی کیمپ کیلئے بنگلور سے الحاج سید اعجاز احمد صاحب کے ہمراہ انڈئین حج ٹریننگ فورم کے اراکین و مولانا لطف اللہ صاحب رشادی خاص طور پر تشریف لارہے ہیں ۔لہٰذا اضلاع گلبرگہ، بیدر اور یادگیر کے تمام عازمین حج سے گزارش کی گئی ہے اس تربیتی کیمپ میں شریک ہوکر اپنے حج کو آسانبنالیں ۔ رپورٹنگ اور ناشتہ صبح 9بجے تا 10بجے ہوگا جبکہ صبح 10.15بجے سے کیمپ کا آغاز ہوگا۔دو روزہ حج تربیتی کیمپ میں عازمینکے لئے مسلمانان گلبرگہ کی جانب سے قیام و طعام کا نظم کیا گیا ہے ۔ بچوں کو ساتھنہ لانیکی ہدایت کی گئی ہے ۔ غیر حاجی کا داخلہممنوع رہیگا۔ ٹور سے جانے والے عازمین اپنے ساتھ جمع کی ہوئی رقم کی رسید لائیں اپنی آمد کی اطلاع ان فوننمبروں پر دی جاسکتی ہے۔ سید مظہر حسین 9448278611اشفاق احمد چلبل 9448121743، سید ظفر حسین 9448078651، الحاج محمد زین الدین صاحب 9845619075، الحاج محمد عبدالجبار قریشی 9448251701اور مجلس رہبر حجاج کمیٹی (حج کمیٹی ، گلبرگہ ) 08472-277243